؞   اعظم گڑھ کے محمد فہیم اور عبدالرحمان یاسر نے جے آر ایف کوالی فائی کیا
۱۹ اپریل/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

نئی دہلی/ اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے تحت سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والے کل ہند مسابقاتی امتحان میں اعظم گڑھ میں نظام آباد میں واقع محلہ فرح آباد کے رہنے والے محمد فہیم اور فریہا کے رہنے والے عبدالرحمان یاسر نے جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آرایف) کا امتحان پاس کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ محمد فہیم نے بتایا کہ ان کا جے آر ایف عربی زبان و ادب کے موضوع میں ہوا ہے۔ اور ان کو 73 فیصد نمبرات ملے ہیں۔ محمد فہیم جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں عربی زبان وادب میں ایم اے کے طالب علم ہیں۔
جب کہ دوسری طرف عبدالرحمان یاسر نے اپنی الگ شناخت قائم کرتے ہوۓ روسی زبان و ادب میں یہ امتحان پاس کیا ہے۔ یاسر نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ روسی زبان میں غالبا وہ اعظم گڑھ کے پہلے شخص ہیں جہنوں نے اس موضوع میں جے آر ایف کوالی فائی کیا ہے۔ یاسر بھی جے این یو سے رشین زبان میں ایم فل کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اموڑا کے رہنے والے بلال احمد نے بھی اس امتحان میں نیٹ کوالی فائی کیا۔ حسن اتفاق ہے کہ ان تینوں طلبہ نے مدرسۃ الاصلاح سے تعلیم حاصل کی ہے۔
واضح ہو کہ یوجی سی کے تحت منعقد ہونے والے اس امتحان میں نیٹ (نیشنل الیجبیلٹی ٹیسٹ) کسی بھی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے کے لئے لازمی شرط ہے۔جے آر ایف پانے والے طلبہ کو حکومت کی طرف سے پانچ سال تک 32 ہزارروپیئے ماہانہ کے حساب سے اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے ریسرچ کوبآسانی مکمل کرسکیں۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

2 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.